Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • جنوبی وزیرستان :چھے پاکستانی فوجی جاں بحق  چار دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں چھے فوجی جاں بحق اور چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے، آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چھے فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
 آئي ایس پی آر کے بیان میں کہا گيا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جس کے بعد آپریشن شروع ہوا-
بیان میں کہا گيا ہے کہ کارروائي میں دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے اور فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہيں اور ان علاقوں میں فوج نے پچھلے کئی سال سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

ٹیگس