پاکستان: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، کے چیئرمین عمران خان کی سزا معطلی کی دوخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وکیل امجد پرویز نے دلائل پیش کئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سزا معطلی کی مخالفت کی گئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مجسٹریٹ کو طے کرنا ہے کہ سیشن عدالت کا دائرۂ اختیار بنتا ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائيکورٹ کے چیف جسٹس کے اس ریمارکس کے بعد توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو کل منگل کو سنایاجائے گا۔