خنجراب پاس گلگت بلتستان سے چین پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا باقاعدہ آغاز
Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
خنجراب پاس گلگت بلتستان سے چین پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس سے تجارتی سامان کے پہنچنے کا وقت کم ہوجائے گا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد سوست ڈرائی پورٹ پر کیا گیا تھا جس میں گلگت بلتستان کے کلیکٹر کسٹم، پشاور کے ٹرانزٹ ٹریڈ ڈائریکٹر، ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر کے علاوہ دیگر اہلکاروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں شامل شرکاء نے کہا کہ اس ٹرانزٹ ٹریڈ سے تجارتی سامان کے پہنچنے کا وقت 70 فیصد اور لاجسٹک کاسٹ 30 فیصد تک کم ہو جائے گی اور اس سے علاقائی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔