Sep ۰۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: بجلی کے سلسلے میں جلدی فیصلہ کرنا نہیں چاہتے، انوارالحق کاکڑ

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے سلسلے میں جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑجائے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کا کڑ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ٹیم اس مسئلے کے قلیل اور طویل مدت حل تجویز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے اور یہ کہ ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔

ٹیگس