Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 جاں بحق

گوادر میں پاکستان نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر گیا جس سے تین سیکورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گرگیا ہے۔
پاکستان نیوی کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا اور اور میں سوار تینوں اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سی کنگ ہیلی کاپٹر پرواز کےلئے اڑنے ہی والا تھا جب اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ستمبر میں خوست میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ اس واقعے سے ایک ماہ پہلے بلوچستان میں امدادی آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 6 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے جن میں ملٹری کا ایک اعلی افسر بھی شامل تھا۔

ٹیگس