Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • کوئٹہ اغبرگ میں سی ٹی ڈی کارروائی میں ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد کوئتہ کے علاقے اغبرگ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے یہ کارروائی پہلے سے گرفتار شدہ ایک دہشت گرد کی معلومات پر کی جس نے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کی جانب سے عنقریب دہشت گردی کے ایک بڑی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا انکشاف کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کر رہے تھے تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد مارے گئے جب کہ گرفتار شدہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد، کچلاک میں پولیس کے ایگل اسکواڈ اور فرنٹیئر کارپس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
یاد رہے کہ دو ستمبر کو بھی سی ٹی ڈی نے ایک آپریشن میں 8 ٹی ٹی پی اور داعش کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ٹیگس