Sep ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • لکی مروت پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

گزشتہ رات دہشت گردوں نے ایک بار پھر لکی مروت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا لیکن پولیس کی جوابی کارروائی اور آمادگی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدیدترین ہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے رات کے وقت لکی مروت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا لیکن پولیس کی آمادگی اور جوابی کارروائی سے دہشت گردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے بیان کے مطابق لکی مروت پولیس اسٹیشن، دریا کے کنارے قائم ہے اور دہشت گرد، دریا کراس کرکے پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے اور پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کی ایک اور رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے بیان کے مطابق میرعلی کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جمشید خان جاں بحق ہوگئے۔
یاد رہے کہ بدھ کے دن چترال میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 12 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ٹیگس