Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • آٹھ دن کی بندش کے بعد طورخم سرحد کھول دی گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد آمد و رفت کےلئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کے درمیان رفت و آمد کےلئے طورخم سرحد کو آج دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چھ ستمبر کو پاکستان اور طالبان کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد اس سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جس سے بہت بڑی تعداد میں مسافر اور سامان سے لدے ٹرک سرحد پر پھنس گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق طورخم سرحد کو افغانستان کی وزارت خارجہ کی یقین دہانی کے بعد کھولا گیا ہے جس میں طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی سرزمین، پاکستان کے خلاف حملوں کےلئے استعمال نہیں ہوگی۔

ٹیگس