Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • یو اے ای نے سمندر کے راستے پاکستانی گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سمندر کے راستے پاکستانی گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ ہوائی راستے سے درآمدات جاری رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سے یو اے ای پہنچنے والی کھیپ میں فنگس موجودگی سے پوری کھیپ کو یو اے ای حکام نے ضائع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، سالانہ متحدہ عرب امارات کو 144 ملین ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرتا ہے۔

ٹیگس