Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اڈیالا جیل منتقلی کا حکم نامہ آج جاری نہیں ہوسکا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جیل میں سہولیات سے متعلق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کریں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بتایا گیا تھا کہ اب جیل میں اے، بی اور سی کلاس ختم ہو گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالاجیل منتقلی کا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اب جیل میں عام اور بہتر کلاس ہوتی ہے، وہ بہتر کلاس کے حق دار ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بات تو طے شدہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بہتر کلاس کے حق دار ہیں، وہ سابق وزیرِ اعظم اور ایک پڑھے لکھے شخص ہیں، جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حق دار ہیں وہ انہیں ملنی چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئی حق تلفی ہو۔

 

 

ٹیگس