عمران خان سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھے۔اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔
عمران خان کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے کمرے کی صفائی کروائی گئی ہے جس میں اٹیچ باتھ بھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔