Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • اسلام آباد لبیک یا قدس اور اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد لبیک یا قدس اور اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

سحر نیوز/ پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے دوران فلسطین کے استقامتی محاذ کے حامی، بیت المقدس کے مجاہدین کی حمایت میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے لبیک یا قدس اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے۔

اسلام آباد کے سیکڑوں باشندوں نے کل منگل کے دن غزہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔مظاہرین نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے فلسطین اور طوفان الاقصی آپریشن کی حمایت میں لبیک یا قدس اور لبیک یا غزہ کے نعرے بھی لگائے۔

مقررین نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے محاصرے کو جنگی جرم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں خصوصا اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف فوری طور پر ردعمل ظاہر کریں۔

ٹیگس