Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست فیصلہ سنا دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف اپیل کے فیصلے میں کہا ہے کہ اس کو اس سماعت میں کوئی بدنیتی نظر نہیں آتی ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئي چیئرمین عمران خان اپنی سیکیورٹی کے تعلق سے کئی بار خدشات کا اظہار کرچکے ہیں اور اس نقطہ نگاہ سے اس کیس کی جیل میں سماعت ان کے حق میں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اگر جیل میں ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے خلاف انھوں دنے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ٹیگس