Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • نواز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلیں بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سزا کے خلاف اپیل کا حق بحال کر دیا۔

سزا کے خلاف اپیل بحال کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، نواز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت، نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی حمایت کی۔

نیب پراسکیوٹر جنرل احتشام قادر دلائل دینے کے لیے روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ریفرنس واپس لینے کی گنجائش صرف اس صورت میں ہے جب فیصلہ نا سنایا گیا ہو، ہم نے ان اپیلوں پر غور کیا ہے، دونوں کیسز کے حقائق اور قانون کا جائزہ لیا گیا ہے، پہلے ایون فیلڈ کیس سے متعلق بتانا چاہتا ہوں۔ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیے تھے، سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا بلکہ جے آئی ٹی بھی تشکیل دی۔

خیال رہے کہ آج عدالت نے اپیلوں کے مستقبل سے متعلق نیب سے جواب طلب کر رکھا تھا جبکہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر بھی آج کے دن تک کیلئے ہی توسیع کی گئی تھی۔

ٹیگس