پاکستان: جبری گمشدگی کیس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عدالت میں طلب
Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
اسلام آباد ہائيکورٹ نے بلوچ گمشدگی کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کے کیس میں آئندہ سماعت پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق پچپن لاپتہ بلوچ طلبا کو پیش کریں بصورت دیگر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پیش ہوں - اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر انتیس نومبر کو نگران وزیراعظم کو طلب کرلیاعدالت نے کہا کہ وزیردفاع ، وزیرداخلہ ، سکریٹری دفاع اور سکریٹری داخلہ بھی پیش ہوں۔