Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف بری، اللّٰہ نے سرخرو کیا، نواز شریف

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: عدالت عالیہ نے نواز شریف کی دس سال کی سزا اور جرمانے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ معاملات کو اللّٰہ پر چھوڑا تھا۔ اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ العزیزیہ ریفرنس معاملہ بھی اللّٰہ پر چھوڑا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے، میں نے معاملات اللّٰہ پر چھوڑے تھے، دوسرے کیسز بھی اللّٰہ پر ہی چھوڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ٹیگس