Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج  بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں جمعرات کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

سحر نیوز/ پاکستان: چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران ممبرکمیشن نثار درانی نے کہا کہ وزارت قانون نے رپورٹ دی ہے کہ حالات ایسے نہیں ہيں کہ چيئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے، کمیشن کو کہا گیا ہے ک ہوہ جیل میں سماعت کے لئے جاسکتے ہيں ۔

عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اپنے موکل کو الیکشن کمیشن لانا نہيں چاہتے۔

دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراسد عمر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا تحریری جواب جمع کرایا۔

سابق وزیر فواد چودھری کی جانب سے بھی کمیشن میں جواب جمع کرادیا گیا ہے۔ کیس کی  اگلی سماعت چھے دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ٹیگس