Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی

پاکستان کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کو سات وکٹ سے شکست دے دی

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیزن کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈونیڈن میں کھیلا گیا۔ فاطمہ ثنا کی شاندار گیند بازی اور شوال ذوالفقار کی نپی تلی بلے بازی کی بدولت نے پاکستان نے یہ میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو ستائیس رن بنائے۔ فاطمہ ثنا نے اٹھارہ رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

پاکستان نے جوابی بلے بازی میں اٹھارہ اوور اور دو گیندوں میں تین وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے میچ جیت لیا۔

پاکستان کی سلامی بلے باز فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے، اکتالیس رن بنائے پلیئر آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔

ٹیگس