Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ہارنے کے باوجود سیریز جیت لی

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ ہار گئی لیکن سیریز جیت لی ۔

سحر نیوز/ پاکستان: نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم یہ میچ چھے وکٹ سے ہار گئی۔

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ جیت لیا لیکن سیریز پاکستان کے نام رہی کیونکہ پاکستان کی ٹیم اس سے پہلے کے دونوں میچ جیت چکی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اس کو جیت کے لئے ایک سو اڑتیس رن کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پندرہ اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو ایک رن بنالئے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک گیا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چھے وکٹ سے اس کی جیت کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیگس