Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم جنگی مجرم ہیں، ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے: پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نیتن یاہو کو ایک بھیڑئے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم ایک جنگی مجرم ہيں اور ان پر مقدمہ چلانا چاہئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نے ان ملکوں کو بھی ہدف تنقید بنایا جو صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کررہے ہيں ۔ انوارالحق کاکڑ نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل ایک جعلی و ناجائز حکومت ہے اور غاصب صیہونی فوجی غزہ میں جو جرائم انجام دے رہے ہيں وہ نیتن یاہو کی مجرمانہ خو کے عکاس ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے بچوں سمیت دسیوں ہزار بےگناہوں کو قتل کردیا اور درحقیقت غزہ کے بچوں کے سلسلے میں ایک ہولوکاسٹ کو جنم دیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے وجود کے بارے میں اپنے ہنگامہ کھڑا کردینے والے بیان سے پسپائی اختیارکرتے ہوئےکہا کہ ہم فلسطین کے سلسلے میں بانی پاکستان کی دیرینہ پالیسی پر کاربند ہیں اور اپنے قائد کےنظریات کی پیروی کرتے ہوئےصیہونی حکومت کو پوری طرح غاصب اور ناجائزسمجھتے ہيں ۔

پاکستان کے نگراں وزیرا‏‏عظم نےصیہونی حکومت کے ساتھ بعض ممالک کی ساز باز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اس کے ساتھ تعلقات قائم کئے وہ کہیں نہيں پہنچ سکے ۔

ٹیگس