Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید چھے روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: فواد چوہدری کے خلاف جہلم کے تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیش مکمل کرلیں اور وکلاء سے ملاقات بھی کرا دیں، فواد چوہدری کو پانچ جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس موقع پر عدالت میں فواد چوہدری نے کہا کہ کافی وقت سے مختلف روئیے دیکھ رہے ہیں، عدالت سب سے پہلے دیکھتی ہے دائرہ اختیار ہے سماعت کرنے کا یا نہیں، میرے وارنٹ دیکھ لیں، چار الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں۔

ٹیگس