Jan ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: داعش کے 2 خودکش دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں سیکورٹی اداروں نے دو سینیئر سیاستدانوں مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی خان پر خود کش حملوں کا منصوبہ ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں انسداد دہشت گردی فورس، سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی آپریشن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ علاقہ متنی سے دو خود کش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ دونوں خود کش دہشت گرد مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی خان پر حملہ کرنے والے تھے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن، نجم الحسنین لیاقت نے بتایا کہ پہلے ایک خودکش دہشت گرد عادل خان گرفتار ہوا اوراس کے بعد اس کی نشاندہی پر دوسرے خود کش دہشت گرد طاہر اچینی کو گرفتار کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن نے بتایا کہ ان دونوں خودکش دہشت گردوں کو جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان پر خود کش حملے کا مشن دیا گیا تھا ۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں دہشت گردوں نے خود کش دھماکوں کے لئے صوبے کے مختلف مقامات کی ریکی بھی کرلی تھی۔

ٹیگس