Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے دو ہیڈکوارٹرز شدید حملے میں تباہ

مختلف خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم (جیش العدل) کے دو اہم ہیڈکوارٹرز پر شدید میزائل اور ڈرون حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹ کے مطابق منگل کی رات پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں واقع علاقے "کوہ سبز" میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم (جیش العدل) کے دو اہم ہیڈکوارٹرز پر میزائل اور ڈرون حملہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اس حملے میں دونوں ہیڈ کوارٹرز تباہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں واقع دہشت گرد گروہ جیش الظلم (جیش العدل) کے دونوں ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں واقع علاقے کوہ سبز میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کا سب سے بڑا ہیڈ کوارٹر تھا۔

 

ٹیگس