Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انتخابات کی گہما گہمی

پاکستان میں انتخابات کی تاریخ قریب آنے پر سبھی سیاسی جماعتیں الگ الگ شہروں میں عوامی جلسے کررہی ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: مسلم لیگ ن کا آج سیالکوٹ میں انتخابی جلسہ ہوا جہاں جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز اور خواجہ آصف نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لئے بغیر ان پر کڑی نکتہ چینی کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے آج  حب میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ جلسہ عام سے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

جبکہ پیپلزپارٹی نے آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بھی جلسہ کیا۔ جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کی۔

درایں اثناء جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی شکار پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ترقیاتی منصوبے روکے گئے، پی ٹی آئی والے پھر بھی کہتے ہیں دوبارہ آئیں گے، ہم نے تمہیں ایسا بٹھایا ہے کہ واپس نہیں آسکو گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں کہتے تھے نیا پاکستان بنا رہا ہوں لیکن انہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کیا.

ٹیگس