Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان:9 مئی کی منصوبہ بندی لال حویلی میں کی گئی

پاکستان میں نومئی کے واقعات کے سلسلے میں وعدہ معاف گواہ نے کہا ہے کہ نومئی کی منصوبہ بندی چھے مئی کو لال حویلی میں شیخ رشید نے کی تھی ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق راولپنڈی کے حلقے این اے ترپن سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف نو مئی کے مقدمات پر سماعت ہوئی۔ اجمل صابر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے چھے مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں نو مئی کی پلاننگ کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف نو مئی کے مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق گواہوں کا کہنا ہے کہ نو مئی کی پلاننگ شیخ رشید، اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی ۔ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو چھے فروری کو عدالت میں طلب کر لیا۔

ٹیگس