Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں

پاکستان کے عوام نے دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت میں ریلی نکالی جس میں سرکاری حکام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں، کابینہ کے وزراء اور عوام نے آج یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں بڑے پیمانے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد ميں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کے عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد کی اسمبلی میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں یہ طے پایا ہے کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اس کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے اور اسے اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے نافذ کیا جانا چاہیے۔

ٹیگس