Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • بلوچستان کے ضلع پشین کے بعد، قلعہ سیف اللہ میں دھماکہ 13 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے بعد، قلعہ سیف اللّٰہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/ پاکستان : ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے ہی ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا تھا۔

ٹیگس