Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی قومی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب

پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی درمیان کراچی سینٹرل 2 کا بھی نتیجہ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 کراچی سینٹرل 2 سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 کراچی سینٹرل 2 سے جیت حاصل کرلی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 248 کراچی کے 361 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے 71 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ اُن کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 58 ہزار 246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

 

ٹیگس