تحریک انصاف کے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع
Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے چھیاسی آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔
سحرنیوز/ پاکستان: پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے ایک سو پانچ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی پچاسی ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے نو ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے گزشتہ دنوں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے حمایت یافتہ نو منتخب ارکان اسمبلی کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔