Feb ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین کا پہلا اجلاس

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے نو منتخب ارکان کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گيا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ پنجاب کے نو منتخب ارکان اسمبلی، کل جمعہ کو صبح دس بجے اجلاس شروع ہونے کے بعد حلف اٹھائيں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک ایسے وقت بلایا گيا ہے جب وفاق میں ابھی تک قومی اسمبلی کےاجلاس کی کوئی خبر نہيں ہے۔

اس سے پہلے صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر قیادت کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب پارلیمانی پارٹی کا کل اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے لیگی اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں آزاد منتخب ہو کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے نومنتخب اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی توثیق کردی جبکہ پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کےلئے بھر پورتعاون کا اعلان کیا۔

ٹیگس