Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  •   اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان ووٹ لے کر اسپیکر اور ظہیر اقبال چنڑ ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لئے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا، اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں تین سو ستائیس اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔ مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے۔ ملک محمد احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا اور سبطین خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا، اسپیکر ملک محمد احمد خان اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھی۔
ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی اور ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ میں مقابلہ ہوا جس میں ظہیر اقبال چنڑ نے کامیابی حاصل کی ۔

ٹیگس