Mar ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: احتساب عدالت نے صدر آصف علی زرداری اور دو سابق وزرائے اعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر آصف علی زرداری اور دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مذکورہ تینوں رہنماؤں کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ قابل ذکر ہے کہ صدر آصف علی زرداری ، مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف غیر قانونی طور پر توشہ خانہ کی قیمتی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے ریفرنس ميں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے صرف پندرہ فیصد قیمت ادا کرکے توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں حاصل کی ہیں۔ نیب کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے نواز شریف اور آصف رضا گیلانی کو سہولت فراہم کی اور قیمتی تحائف حاصل کرنے کے طریقہ کار کو غیر قانونی طور پر نرم کیا۔ نیب نے احتساب عدالت سے کہا ہے کہ تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کی جائے گی کہ کیس چلایا جاسکتا ہے یا نہیں۔ احتساب عدالت نے اسی کے ساتھ سماعت سترہ اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

 

ٹیگس