Mar ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے البتہ مذاکرات جاری ہیں۔

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کی شرائط پر پاکستان اور آئی ایم ایف ابھی کسی اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں اپنے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ کرنے سے پہلے آئندہ یکم جولائی سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نیز ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کے تعلق سے اعلیٰ سطحی یقین دہانی چاہتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پرچون فروشوں کے تعلق سے اسکیم کا اعلان بھی چاہتا ہے لیکن حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اس میں وقت لگے گا اور مجموعی آمدنی پر اس سے کوئی فرق بھی پڑنے والا نہیں ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسٹاف لیول معاہدے کے لئے بعض دیگر معاملات بھی ابھی طے نہیں ہوسکے ہیں۔

ٹیگس