May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیری عوام کے مطالبات منظور، سستے آٹے اور سستی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان  کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اس ملک کے زیر انتظام  کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اسلام آباد میں خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم جموں و کشمیر کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

اس فیصلے کے فوراً بعد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

بعدازاں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار روز سے کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری تھا، سستی بجلی کے مطالبے پر کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، آج آٹا اور بجلی سستی ہو گئی ہے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ محکمہ خوراک اور برقیات حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سستے آٹے اور سستی بجلی کے حوالے سے دو الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں۔

ٹیگس