سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار جاں بحق
May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن حسنین جہانگیراور حوالدار شفیق اللہ جاں بحق ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔