ہمیں علاقائیت اور قومیت کے نام پر تقسیم جارہا ہے: علامہ ناصر عباس
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹرعلامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن فائدے اٹھا رہے ہیں قبائلی علاقوں کا سوشل سسٹم تباہ کرکے انہیں دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا، فاٹا کے عوام کے ساتھ انضمام سے قبل وعدے کیے گئے مگر پورے نہیں ہوئے جان بوجھ کر ہمیں ٹکڑوں میں بانٹا جارہا ہے ہمیں تقسیم کیا جارہا ہے ہمیں علاقائیت اور قومیت کے نام پر تقسیم جارہا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چمن کا بارڈر بند ہونے سے قبائلی اضلاع کے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ہم کبھی اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے مگر یہاں روزگار بند کرکے لوگوں کو بغاوت پر اُکسایا جارہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے لوگ اذیت میں مبتلا ہیں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ عوام کا سرچشمہ ہو، مشاہد حسین سید کی سربراہی میں ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے کمیٹی بنی کمیٹی نے کہا اسلحہ، افیم اور چرس اسمگل ہورہا ہے ایک ایک ٹیوب ویل سے دو دو لاکھ روپے لئے گئے افغانستان واحد ملک ہے جہاں پاکستان کا ہاتھ اوپر ہے آپ نے قبائلی علاقے والوں کو گھروں سے نکالا کہ یہاں چور ہیں قبائلی علاقوں کے لوگوں سے ہمیشہ ناانصافی کی گئی قبائلی علاقہ بغیر کسی معاوضے کے آپ کا دفاع کررہا تھا ۔