پاکستان سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب
Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہو گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان نے ایک سو پچاسی میں سے ایک سو بیاسی ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح پاکستان دو سال کے لیے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہو گيا اور وہ یکم جنوری دو ہزار چھبیس سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔
پاکستان اس سے پہلے سات بار سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسے اسلام آبادی کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق جنگ کی روک تھام، امن کی ترویج، عالمی خوشحالی اور انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرےگا۔