اسرائیلی فوج کا نام بلیک لسٹ میں بہت پہلے شامل ہونا چاہئیے تھا: پاکستان
Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان نے اسرائیلی فوج کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کی حمایت کی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اسرائیلی فوج کا نام بچوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والی افواج کی فہرست میں شامل کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کی توقع تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا ۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائيل کی رکنیت منسوخ کئے جانے پر اسلامی ملکوں میں بحث ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام ملکوں کی مذمت کرتا ہے جو اسرائیل کو ہتھیار دے رہے ہیں۔