Jul ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • پیٹرولیم ڈیلرز کا متنازع ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں پوائنٹ فائیو فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پانچ جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق حالانکہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس متنازع ٹیکس کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس کے باوجود پی پی ڈی اے نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے احتیاطاً آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمپنی کی ملکیت یا کمپنی کے زیر انتظام اور او ایم سیز سے وابستہ دیگر سائٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخیرے کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ہڑتال کی صورت میں عام لوگوں اور صنعت کو سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
اس حوالے سے گزشتہ روز پی پی ڈی اے کے دو الگ الگ وفود نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات بھی کی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے پی پی ڈی اے کی دونوں وفود کو یقین دلایا کہ پیٹرولیم ڈیلرز یا پیٹرول پمپس کے آپریٹرز کو ریٹیلرز کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے ان پر غلطی سے پوائنٹ فائیو فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق کیا گیا اور اسے اگلے دو دنوں میں واپس لے لیا جائے گا۔

ٹیگس