Sep ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں  دھماکے 5 افراد جاں بحق و زخمی

ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نعمت کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔

ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس