روسی نائب وزیراعظم اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نائب روسی وزیراعظم نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے روس سے روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں فروغ امن کے لیے اس کے کردارکی تعریف کی۔
اس سے پہلے پاکستان اور روس نے معیشت اور تجارت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
واضح رہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا ایک وفد کے ساتھ موجود ہیں۔ روسی نائب وزیر اعظم اپنے دورے میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔