Sep ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • دنیا میں اس وقت تک استحکام نہیں آسکتا جب تک غزہ المیہ جیسے تنازعات حل نہیں ہوتے: پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ المیہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا۔

سحر نیوز/ پاکستان: اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی، معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل نئی نسل اور امن کیلئے خطرہ ہیں، 100 سے زائد ترقی پذیر ممالک کو مواقع مہیا کرنے کیلئے عالمی نظام اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کے طور پر دنیا کیلئے بہتر راستہ طے کرنے میں ہمارا کردار ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ملکر کام کرنے سے محفوظ، زیادہ پرامن، جامع، پائیدار، خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں، نئی نسلوں سے متعلق مستقبل کے حل کیلئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف ان دنوں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ 5 روزہ دورے پر نیویارک میں ہیں۔

ٹیگس