Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • بلوچستان: پولیس موبائل پر دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا ہے، خالق شہید تھانے کی موبائل گشت پر تھی کہ موبائل گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ واقعے میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکہ ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس نے بتایا کہ بم، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس