Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملہ سنگین سیکیورٹی لیپس، کالعدم تنظیم ملوث

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر آج صبح سویرے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک مبینہ خودکش حملہ کیا گیا اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ دھماکا ریلوے پلیٹ فارم پر ٹکٹ کاؤنٹر کے پاس ہوا۔ مبینہ حملہ آور کیسے اس جگہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا؟ اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر نہ تو کوئی واک تھرو گیٹ تھا، نہ کسی کی جامہ تلاشی لی جا رہی تھی، نہ ہی کسی مسافر کا سامان چیک کیا جا رہا تھا۔

ریلوے انتظامیہ اور پولیس کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی۔ تاہم کمشنر نے کالعدم تنظیم کا نام نہیں بتایا۔

ٹیگس