کالعدم ٹی ٹی پی کا سرغنہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر ہلاک
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم سرغنہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ٹی ٹی پی سرغنہ کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ افغان طالبان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد واپس اپنے مقام پر جارہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
ہلاک ہونے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا سرغنہ افغان طالبان کی جانب سے رہائی پانے سے قبل بگرام جیل میں 8 سال تک رہا۔
کالعدم ٹی ٹی پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق افغانستان اور پاکستان حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے رحیم اللہ عرف شاہد عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔