Dec ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • شام سے پاکستانی زائرین کی واپسی

شام میں بشار اسد کی حکومت کے سقوط کے بعد پھنس جانے والے تین سو اٹھارہ پاکستانی زائرین لبنان کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: تفصیلات کے مطابق شام میں پھنسے 318 پاکستانی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے وطن پہنچے ہیں۔
شام سے پاکستانی زائرین کے بحفاظت انخلا کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی حکومت نے بیروت کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کےلیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی۔

ٹیگس