Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ایک بار پھر رضامندی کا اظہار کیا گيا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک بار پھر حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں مگر اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے سلسلے میں کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے۔

 

ٹیگس