نومئی کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی جبکہ مقدمے میں نامزد دوسرے 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، عمر ایوب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ملٹری کورٹ نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔