Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 خوارج ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ٹیگس