Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی جماعت کی لیڈر شپ کو سول نافرنی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال جاری رکھنے کی ہدایات دے دی ہیں۔  

شیخ وقاص نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے اگر مذاکرات میں سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نکات پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے درمیان دوسرا اجلاس 2 جنوری 2025 کو ہو گا۔

ٹیگس